رقص دیکھنے سے دماغ کی حرکات میں منفرد تبدیلیاں، جاپان کی تحقیق میں انکشاف

news-banner

تازہ ترین - 20 نومبر 2025

ایک جاپانی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف انداز کے رقص دیکھنے سے انسانی دماغ میں منفرد حرکات اور نقشے بنتے ہیں جو جذبات، جمالیات اور دماغی فعالیت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

 

تحقیق میں 14 افراد (سات نئے رقاص اور سات ماہر رقاص) کے دماغ اسکین کیے گئے جبکہ وہ تقریباً پانچ گھنٹے کی رقص کی ویڈیوز دیکھ رہے تھے۔ ان ویڈیوز میں 30 سے زائد رقاصوں نے 60 سے زیادہ موسیقی کی اقسام پر 10 مختلف رقص کیے، جن میں ہپ ہاپ، بریک ڈانس، اسٹریٹ جاز اور بیلٹ شامل تھے۔

 

محققین نے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل استعمال کیا جو رقص کی بڑی تعداد میں ویڈیوز پر تربیت یافتہ تھا، اور اس سے شرکا کے دماغی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

 

نتائج سے معلوم ہوا کہ ماہر رقاصوں کے دماغ میں ہر رقص کے لیے زیادہ منفرد اور انفرادی نقشے بنتے ہیں۔ رقص دیکھتے وقت دماغ موسیقی اور جذبات کے اشاروں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کرتا ہے، جو رقص کی تخلیق اور اس کی تفہیم کے لیے اہم ہے۔

 

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ تربیت اور مشق سے دماغ کی ساخت میں تبدیلی آ سکتی ہے، جس سے رقص کو سمجھنے اور تخلیق کرنے میں نئی بصیرت حاصل ہوتی ہے۔