کھیل - 24 نومبر 2025
ٹیرف پالیسیوں سے کھربوں ڈالر حاصل کیے، پانچ جنگیں روکیں:ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا - 24 نومبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے بیرونِ ممالک سے کھربوں ڈالر وصول کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور باوقار بن چکا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آٹھ میں سے پانچ جنگیں محض ٹیرف کی دھمکی دے کر روک دی تھیں، جس سے نہ صرف عالمی تناؤ میں کمی آئی بلکہ امریکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں افراطِ زر تقریباً ختم ہو چکی ہے، جبکہ جوبائیڈن کے دور میں امریکا نے اپنی تاریخ کی بدترین مہنگائی دیکھی۔
ٹرمپ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ گزشتہ نو ماہ میں 48 مرتبہ ریکارڈ سطح پر پہنچی ہے، جو ان کی معاشی حکمتِ عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
دیکھیں

