Breaking News

ٹک ٹاک نے صارفین کو AI مواد کنٹرول کرنے اور شفافیت بڑھانے کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرادیں

ٹک ٹاک نے صارفین کو AI مواد کنٹرول کرنے اور شفافیت بڑھانے کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرادیں
۱۶۷ دن پہلے

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر صارفین کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کو بہتر طور پر پہچاننے، سمجھنے اور کنٹرول کرنے کے لیے متعدد نئی اپ ڈیٹس متعارف کرائیں ہیں۔

 

کمپنی کے مطابق اے آئی اگر ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ تخلیقی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہے، دریافت کے عمل میں مدد دے سکتی ہے اور حفاظت کو بڑھا سکتی ہے۔

 

 نئی اپ ڈیٹس کمیونٹی کو زیادہ واضح معلومات اور کنٹرول فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہ اے آئی سے تعلق کے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکیں۔

 

اہم فیچر میں صارفین اپنی ’فار یو‘ فیڈ میں دکھائے جانے والے اے آئی مواد کی مقدار کنٹرول کر سکیں گے۔

 

 جو صارفین اے آئی ویڈیوز زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وہ ان کی مقدار بڑھا سکیں گے، جبکہ جو کم دیکھنا چاہتے ہیں وہ کم کر سکیں گے۔ یہ فیچر مواد کی ذاتی نوعیت کے لیے دیگر ٹولز کے حصے کے طور پر دستیاب ہے۔

 

شفافیت بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک اپنے اے آئی لیبلنگ سسٹمز کو بھی بہتر کر رہا ہے۔ 

 

اب تک 1.3 ارب سے زائد اے آئی ویڈیوز کو لیبل کیا جا چکا ہے۔ کمپنی اب ’نظر نہ آنے والے واٹر مارک‘ کے ٹول کو بھی آزما رہی ہے جو صرف ٹک ٹاک کے سسٹمز کے ذریعے پڑھے جا سکیں گے اور ایڈیٹنگ یا ری پوسٹنگ کے بعد بھی برقرار رہیں گے، جس سے لیبلنگ مزید معتبر ہو جائے گی۔

 

آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک AI Editor Pro اور C2PA Content Credentials کے ذریعے اپ لوڈ ہونے والے مواد میں یہ واٹر مارکس شامل کرے گا۔

 

عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اے آئی تعلیم میں بھی سرمایہ کاری کی ہے اور 20 لاکھ ڈالر کا اے آئی لٹریسی فنڈ قائم کیا ہے تاکہ غیر منافع بخش اداروں اور ماہرین کو ایسے تعلیمی مواد کی تیاری میں مدد فراہم کی جا سکے جو لوگوں کو یہ سکھائے کہ اے آئی کیسے کام کرتی ہے، اسے کیسے پہچانا جائے اور محفوظ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیسے کیا جائے۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں