Breaking News

سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی

سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کر گئی
۱ منٹ پہلے

سندھ میں خسرہ کی وبا نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے اور ماہرین صحت نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق سندھ بھر میں خسرہ سے اب تک تقریباً دو ہزار بچے متاثر ہو چکے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق خسرہ کے باعث سندھ میں 53 بچے پیچیدگیوں کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے مجموعی طور پر 96 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 

ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں کیونکہ تقریباً 30 فیصد والدین ویکسین نہیں لگواتے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کے لیے خسرہ کی ویکسین لازمی ہے تاکہ بیماری سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق صوبائی سطح پر اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں خیبرپختونخوا میں 24، پنجاب میں 15 اور بلوچستان میں 4 اموات شامل ہیں۔

 

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بروقت ویکسینیشن نہ ہونے کی صورت میں بیماری مزید پھیل سکتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں