Sports

زیمبیا میں فٹبالر کو ’مین آف دی میچ‘ پر انڈوں کا انوکھا انعام

زیمبیا میں فٹبالر کو ’مین آف دی میچ‘ پر انڈوں کا انوکھا انعام
۱ منٹ پہلے

زیمبیا کی فٹبال لیگ میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک کھلاڑی کو شاندار کارکردگی کے باوجود روایتی ٹرافی یا نقد انعام کے بجائے انڈوں کا انوکھا تحفہ دے دیا گیا۔

 

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیمبیا کی سپر لیگ میں پاور ڈائناموس فٹبال کلب کی جانب سے کھیلنے والے فٹبالر کینیڈی مسونڈا کو نکانا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔

 

میچ کے دوران کینیڈی مسونڈا نے فیصلہ کن گول اسکور کیا جس کی بدولت ان کی ٹیم کو 0-1 سے برتری حاصل ہوئی اور وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

 

اگرچہ ان کی کارکردگی شاندار تھی، تاہم وہ اصل میں اپنے کھیل سے زیادہ اس انعام کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق انہیں ٹرافی یا نقد انعام کے بجائے انڈوں کے 5 کریٹس دیے گئے، جو دیکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔

 

یہ غیر متوقع انعام نہ صرف فٹبال شائقین بلکہ کھلاڑیوں کے لیے بھی دلچسپی اور حیرت کا سبب بنا، اور سوشل میڈیا پر اس پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں