تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
ایئربس کا اے 320 بیڑے کا فوری سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
دنیا - 29 نومبر 2025
طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے اپنے A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں تقریباً 6 ہزار سے زائد طیاروں کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق حالیہ واقعے میں یہ بات سامنے آئی کہ سولر ریڈی اِیشن طیارے کے سسٹمز کا ڈیٹا خراب کر کے فلائٹ کنٹرول کو متاثر کرسکتی ہے۔
30 اکتوبر کو میکسیکو سے نیوجرسی جانے والی پرواز کے دوران سسٹم کی خرابی کے باعث طیارہ اچانک اونچائی کھو بیٹھا تھا، جس سے متعدد مسافر زخمی ہوئے۔
ایئربس کے اعلان کے بعد امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا، ایئر نیوزی لینڈ، ترکیش ایئرلائنز سمیت کئی عالمی ایئرلائنز نے پروازوں میں خلل کے انتباہ جاری کردیے ہیں۔
آسٹریلین ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے دوران ان کی کئی پروازیں اڑان نہیں بھر سکتیں۔
سعودی ایئرلائن نے بھی تصدیق کی کہ تکنیکی بحالی کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔
دوسری جانب برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والا یہ اپ ڈیٹ فلائٹ شیڈول کو متاثر کرسکتا ہے۔
دیکھیں

