World

حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلادیش واپسی کا اعلان، حکومت سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلادیش واپسی کا اعلان، حکومت سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ
۱ منٹ پہلے

بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے بنگلادیشی حکومت سے واپسی کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے ترجمان سید مزمل علی نے کہا کہ سابق وزیراعظم 16 دسمبر کو بنگلادیش واپس جانا چاہتی ہیں اور ان کی واپسی ممکن بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

ترجمان نے بنگلادیشی حکومت سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ڈھاکا واپسی کے لیے طیارہ اور سفری دستاویزات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی حکومت کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے وطن واپسی کے اعلان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

دوسری جانب بنگلادیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

 

انہوں نے بھارت سے دونوں ممالک کے درمیان حوالگی کے معاہدے کے تحت شیخ حسینہ واجد کو بنگلادیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں طلبہ کے احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں