تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
انوشکا شرما کی ’کرکٹ انٹری‘ کی خبریں وائرل، اصل حقیقت سامنے آگئی
کھیل - 29 نومبر 2025
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کے کرکٹ میں آنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
یہ معاملہ اُس وقت گرم ہوا جب کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ویمنز لیگ آکشن کے دوران ایک ذو معنی ٹوئٹ کیا جس میں لکھا گیا تھا:
"انوشکا شرما کو 45 لاکھ میں جی جی نے خرید لیا۔"
ٹوئٹ سامنے آتے ہی صارفین میں ہلچل مچ گئی اور بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ بات بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی ہو رہی ہے۔ تاہم بعد میں واضح ہوا کہ حقیقت مختلف ہے۔
اصل میں دہلی میں ہونے والی ویمنز لیگ آکشن میں مدھیہ پردیش کی نوجوان کرکٹر انوشکا شرما موضوعِ بحث تھیں، جن کا نام مشابہ ہونے کی وجہ سے بڑی غلط فہمی پیدا ہوگئی۔
22 سالہ آل راؤنڈر انوشکا شرما جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ کی وجہ سے پہلے ہی گھریلو کرکٹ میں پہچان رکھتی ہیں۔
ان کی بیس پرائس 10 لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ گجرات جائنٹس نے انہیں 45 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
دیکھیں

