امریکا کی جانب سے محدود ویزوں پر ایران کا فیفا ورلڈ کپ قرعہ اندازی کا بائیکاٹ

news-banner

کھیل - 29 نومبر 2025

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے مناسب تعداد میں ویزے جاری نہ کیے جانے کے باعث 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کرے گا۔

 

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق امریکا نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف چار آفیشلز کو ویزے جاری کیے ہیں، جبکہ فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا دینے سے بھی انکار کیا گیا ہے۔

 

 ترجمان نے اس فیصلے کو "غیر مناسب اور امتیازی سلوک" قرار دیا۔

 

دوسری جانب یورپین کوالیفائر میں پرتگال نے آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر براہ راست فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

 

کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی کے باوجود برونو فرنینڈس اور جواؤ نیویس کی ہیٹ ٹرکس نے پرتگال کو گروپ ایف میں پہلی پوزیشن دلائی۔

 

رونالڈو گزشتہ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف ریڈ کارڈ کے باعث معطل تھے اور آرمینیا کے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے۔