Sports
مینجمنٹ کی غلطی، ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی میں پاکستان کوبھارت سے شکست
ایشین فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی مینجمنٹ کی سنگین غلطی سامنے آ گئی۔
میچ کے دوران پاکستان نے مقررہ 5 کھلاڑیوں کے بجائے 6 کھلاڑی میدان میں اتار دیے، جس پر ایمپائر نے فوری نشاندہی کی۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
اس صورتحال کے باعث پاکستانی ٹیم کو کچھ وقت تک صرف 3 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔
رپورٹس کے مطابق یہ شکست پاکستانی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کی غلطی کے باعث ہوئی۔ واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی میں ہر ٹیم صرف 5 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں کھیلتی ہے۔