Pakistan

جسٹس جواد حسن: جج کو اسٹریس لینا نہیں بلکہ اسٹریس دینا چاہیے

جسٹس جواد حسن: جج کو اسٹریس لینا نہیں بلکہ اسٹریس دینا چاہیے
۲۵۳ دن پہلے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ جج کو خود اسٹریس نہیں لینا بلکہ انصاف کے عمل کے دوران اسٹریس پیدا کرنا چاہیے۔

 

یہ بات انہوں نے لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

جسٹس جواد نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں سب سے مشکل کیسز دیکھے ہیں اور کئی سیاسی کیسز بھی آئے، مگر انہیں کبھی اسٹریس محسوس نہیں ہوا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جج کی کارکردگی کورٹ ہینڈلنگ اور فیصلوں کی بنیاد پر پرکھی جاتی ہے، اس لیے نئے ججز کے لیے تمام تربیتی کورسز بہت ضروری ہیں۔

 

جسٹس جواد کے مطابق عدالتوں میں 60 فیصد کیسز میں مسائل پائے جاتے ہیں، اور ہمیں وہ تربیتی کورسز کرنے چاہئیں جو دنیا بھر میں رائج ہیں۔.

.

 ہر ہائیکورٹ میں تقریباً 30 سے 40 فیصد کیسز فیملی سے متعلق ہوتے ہیں، اور ہر جج کو پہلی سماعت پر کیس خارج کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں