تازہ ترین - 10 مارچ 2026
بھارت نے پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی
تازہ ترین - 29 نومبر 2025
بھارت نے مبینہ طور پر پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔
پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی مواد کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے، اسی وجہ سے وہاں پاکستانی ڈراموں کی رسائی محدود کی جا رہی ہے۔
فرحان سعید نے کہا کہ عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو مزید توجہ دینی چاہیے، کیونکہ نئی نسل پاکستانی ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہے اور سرحد پار بھی پاکستانی سیریلز کی کافی مانگ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کرتے ہیں، اور کئی بھارتی فنکار اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بارہا تعریف کی ہے۔
بعض بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو بھی پاکستانی طرز کی کہانیوں پر کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دیکھیں

