فرانس کے ماہرین فلکیات کا دعویٰ: مریخ پر بجلی کڑکی

news-banner

تازہ ترین - 29 نومبر 2025

فرانس کے ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی کے چوتھے سیارے مریخ پر بجلی کڑکنے کو ریکارڈ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

2021 میں مریخ کی سطح پر اترنے والے ناسا کے پرزرویرنس روور کو مریخ پر حیاتیاتی علامات کی تلاش کے لیے بھیجا گیا تھا اور یہ گزشتہ چار سال سے جیزیرو کریٹر کے علاقے کا معائنہ کر رہا ہے۔

 

 مریخ پر بجلی کے مظہر کا پتہ روور پر نصب سپر کیم آلے کی آڈیو اور الیکٹرو میگنیٹک ریکارڈنگز سے چلا۔

 

 سائنس دان پُر امید ہیں کہ ان نتائج کی تصدیق کے لیے مستقبل میں ایٹماسفیئرک ڈسچارج کی پیمائش کے لیے نئے آلات اور زیادہ حساس کیمرا بھیجے جا سکتے ہیں۔

 

فرانس کی محققین کی ٹیم نے 28 گھنٹوں کی مائیکروفون ریکارڈنگز کا جائزہ لیا جو ناسا کے روور نے دو مریخی سال (1374 زمینی دن) سے زیادہ کے عرصے میں حاصل کی تھیں۔

 

ماہرین کے مطابق مریخ پر الیکٹریکل ڈسچارجز عام طور پر طوفانی ہوا اور مٹی کے طوفانوں سے منسلک ہوتے ہیں۔