تازہ ترین - 03 مارچ 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 5,159 پوائنٹس کا اضافہ
کاروبار - 03 مارچ 2026
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 5,159 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1,57,132 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 1,51,258 کی نچلی سطح اور 1,58,217 کی بلندی پر پہنچا۔
بازار میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے پائے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 1,51,972 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 پیسہ کمی کے بعد 279.45 روپے پر آ گئی۔
دیکھیں

