دنیا - 05 دسمبر 2025
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ کے انعقاد کو سراہا
کھیل - 30 نومبر 2025
پاکستانی نژاد ریٹائرڈ برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ لاہور میں یہ بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ دیکھ کر بہت اچھا لگا، اور پنجاب حکومت نے ایونٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عامر خان نے محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین فائٹر ہیں، اور تھائی لینڈ کے باکسر کے ساتھ ان کا مقابلہ چیلنج ہے، تاہم وسیم اس فائٹ کے لیے فیورٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد وسیم نے ٹریننگ میں بہت محنت کی ہے، ان کے پاس اسپیڈ اور پاور موجود ہے، اور ان کے لیے یہ فائٹ آسان ہوگی۔
عامر خان نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے ٹائٹل کی اہمیت بھی بیان کی اور کہا کہ انہوں نے 2008 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں میں دن بہ دن ترقی کر رہا ہے اور باکسنگ بھی ملک میں فروغ پا رہی ہے۔
دیکھیں

