واٹس ایپ کو ایک نمبر پر بیک وقت کئی فونز میں استعمال کرنے کا آسان طریقہ

news-banner

تازہ ترین - 30 نومبر 2025

اکثر افراد جانتے ہیں کہ واٹس ایپ صرف ایک فون میں استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی دوسرے فون پر اسی نمبر سے لاگ ان کرنے کی کوشش کریں تو واٹس ایپ پہلی ڈیوائس سے لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے۔

 

لیکن اب آپ ایک فون نمبر کو بیک وقت 2 یا زائد فونز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر بالکل واٹس ایپ ویب کی طرح کام کرتا ہے اور استعمال میں آسان ہے۔

 

استعمال کرنے کا طریقہ:

 

  1. دونوں فونز میں واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔
  2.  
  3. دوسرے فون میں واٹس ایپ کھولیں۔
  4.  
  5. فون نمبر درج کرنے کی بجائے اوپر دائیں کونے میں موجود تھری ڈاٹس مینیو پر کلک کریں۔
  6.  
  7. Link a Device کا انتخاب کریں۔
  8.  
  9. پہلے فون میں واٹس ایپ کی سیٹنگز میں Linked Devices کھولیں۔
  10.  
  11. دوسرے فون میں QR کوڈ اسکین کریں۔
  12.  

اس کے بعد دوسرا فون آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لیے فعال ہو جائے گا اور تمام میسجز دیکھنے کو ملیں گے۔ البتہ، پہلا فون کم از کم ہر 14 دن بعد دوسرے فون کے قریب ہونا ضروری ہے۔

 

اس طرح آپ ایک واٹس ایپ نمبر کو دو یا تین فونز میں بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔