Breaking News

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار کارنامہ ,3 برونز میڈلز اپنے نام

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار کارنامہ ,3 برونز میڈلز اپنے نام
۲۲۸ دن پہلے

سعودی عرب کے شہر الخبر میں منعقد ہونے والی ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تین برونز میڈلز جیت لیے۔

 

چیمپئن شپ کے مینز مقابلوں میں 57 ممالک اور ویمنز مقابلوں میں 18 ممالک کے کھلاڑی شریک تھے۔ 

 

پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے تینوں کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کیا۔

 

پاکستان آرمی کی اولمپئن صدف صدیقی نے ویمنز ماسٹرز کیٹیگری میں عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح حوالدار مقبول احمد نے ماسٹرز انفرادی کیٹیگری میں شاندار مقابلے کے بعد برونز میڈل جیتا، جبکہ انعام اللہ نے سینئرز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں