Sports

فرانسیسی فٹبال ٹیم میں بڑی تبدیلی، زین الدین زیڈان ہیڈ کوچ مقرر

فرانسیسی فٹبال ٹیم میں بڑی تبدیلی، زین الدین زیڈان ہیڈ کوچ مقرر
۱ منٹ پہلے

فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان زین الدین زیڈان کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ سابق کوچ دیدیئر ڈی چیمپس کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جنہوں نے 14 برس تک ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

 

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں دیدیئر ڈی چیمپس کا فرانسیسی ٹیم کے ساتھ آخری ٹورنامنٹ تھا۔ ان کی کوچنگ میں فرانس سیمی فائنل میں اسپین سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر رہا۔

 

1998 میں فرانس کو ورلڈ کپ جتوانے والے زین الدین زیڈان گزشتہ پانچ برس سے کوچنگ سے دور تھے۔ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی کامیاب کوچنگ کر چکے ہیں اور دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

 

54 سالہ زیڈان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 2030 کے فیفا ورلڈ کپ تک فرانسیسی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ اپنی تقرری پر انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی قومی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں