انٹرٹینمنٹ - 09 دسمبر 2025
فیڈرل ٹیکس آفس میں کرپشن: 20 ملزمان ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ پر
دنیا - 01 دسمبر 2025
اسلام آباد: فیڈرل ٹیکس آفس میں کرپشن کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار 20 ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
جسٹس احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں تمام ملزمان کو پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے نے 20 ملزمان کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا تھا، جن میں 9 سرکاری اہلکار، 4 سینئر آڈیٹر اور 1 اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر شامل ہیں۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی TR-32 چالان فارم کے ذریعے اسٹامپ پیپرز، کورٹ فیس اور فارن بلز غیر قانونی طور پر جاری کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔
ملزمان نے سرکاری خزانے میں فیس جمع کرائے بغیر مالی فائدہ حاصل کیا اور اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو تقریباً 29 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔
یہ رقم 2,638 جعلی TR-32 فارموں کے اجرا کے ذریعے خورد برد کی گئی۔ مزید نقصان کا تخمینہ ایف ٹی او کے گزشتہ 10 سالہ فرانزک آڈٹ کے بعد طے کیا جائے گا۔
دیکھیں

