پاکستان وائٹ بال ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر روانہ

news-banner

کھیل - 01 دسمبر 2025

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف بھی چھٹیوں پر روانہ ہوگیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جن افراد نے چھٹیاں لی ہیں ان میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔

 

غیر ملکی اسٹاف کے تمام ارکان اپنے اپنے ملک جاکر اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات گزاریں گے اور کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

 

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے شیڈول میں مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

 

 پاکستان کی ٹی 20 ٹیم جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

 

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹرائی سیریز کے فائنل کے فوراً بعد نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے تھے۔