پاکستان - 03 مارچ 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
کاروبار - 01 دسمبر 2025
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت پٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 45 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 44 پیسے سے گھٹ کر 279 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دیکھیں

