Business

جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا

جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا
۴۲ منٹ پہلے

پاکستان میں طیاروں کے ایندھن، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد تینوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اکتوبر سے ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ اضافہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کیا گیا ہے، جو 7 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔ 

نئی قیمتوں کے مطابق طیاروں کے ایندھن یعنی جیٹ فیول کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 357 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 352 روپے 41 پیسے فی لٹر تھی۔ 

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے فی لٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ 267 روپے 46 پیسے فی لٹر فروخت ہورہا تھا۔ 

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 21 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 326 روپے 75 پیسے فی لٹر تھی۔ 

جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی نظرثانی شدہ قیمتیں 24 اکتوبر سے نافذ کردی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں