تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا
کاروبار - 01 دسمبر 2025
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی بھی ہوگی، جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس اور ٹول ٹیکس میں بھی کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز پر مالی دباؤ کم ہو سکے۔
ملک شہزاد اعوان نے پنجاب حکومت کے نئے آرڈیننس پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک اور وارڈن پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں، بلاجواز ایف آئی آرز اور بھاری جرمانے لگائے جا رہے ہیں، جس کے باعث گاڑیاں بند کرنے کے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
دیکھیں

