آسٹریا کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفنی پیپر کا سوٹ کیس میں قتل، سابق بوائے فرینڈ گرفتار

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 01 دسمبر 2025

پانچ روز سے لاپتہ آسٹریا کی 31 سالہ معروف بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ اسٹیفنی پیپر کی لاش سلووینیا کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد ہوئی ہے۔

 

اسٹیفنی کو آخری مرتبہ ایک ہالیڈے پارٹی میں دیکھا گیا تھا، اور اسی رات انہوں نے دوستوں کو پیغام بھیجا کہ سیڑھیوں پر کوئی عجیب شخص موجود ہے، ایک سیاہ سایہ ہے، جس کے بعد خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ شاید کوئی ان کا پیچھا کر رہا ہے۔

 

پولیس کی پانچ روزہ تلاش کے بعد سلووینیا کے جنگل میں ایک سوٹ کیس سے ان کی لاش ملی۔

 

 تحقیقات کے دوران اسٹیفنی کے سابق بوائے فرینڈ کو گرفتار کیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اسٹیفنی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کی جگہ بھی بتائی۔

 

حکام کے مطابق شواہد سے معلوم ہوا کہ ملزم نے واقعے سے پہلے متعدد بار اپنی کار کے ذریعے سلووینیا کا سفر کیا تھا اور قتل کے بعد کئی روز تک غائب رہا، جس سے شبہ مزید گہرا ہوا۔

 

اسٹیفنی پیپر آسٹریا کے شہر گراز میں سلووینیا کی سرحد کے قریب مقیم تھیں۔

 

 وہ مشہور بیوٹی انفلوئنسر، میک اپ آرٹسٹ اور گلوکارہ تھیں اور انسٹاگرام پر میک اپ لکس، بیوٹی ٹپس اور پروڈکٹ ریویوز کے مواد بناتی تھیں۔