Entertainment
جو ڈر گیا وہ مر گیا،طلبہ احتجاج کے دوران سلمان خان کی ذومعنی پوسٹ
بھارت میں طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سپر اسٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے اپنی جم میں لی گئی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں سلمان خان کو سفید تولیہ سر پر رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا، "سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا۔
اس ذومعنی پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار تبصرے کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی ممبئی میں سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی (SRA) کی جانب سے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان ہو گئے تھے۔
اس ویڈیو میں سلمان خان کو ان کے دبنگ انداز کے بجائے کمزور، بیمار اور تھکا ہوا دکھایا گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی تھیں۔