کھیل - 13 مارچ 2026
پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلے: 8 منشیات فروش اور ایک ڈاکو ہلاک
پاکستان - 01 دسمبر 2025
پنجاب کے مختلف شہروں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 8 منشیات فروشوں اور ایک ڈاکو کو مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تین مقابلے منڈی بہاؤالدین، دو گجرات میں جبکہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، بہاولپور اور سیالکوٹ میں ایک ایک مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام 8 منشیات فروش آئس ڈیلر تھے۔
پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے اور انہیں قانون کے کٹہرے تک لایا جائے گا۔
دیکھیں

