Pakistan

صدر زرداری 23 سال بعد تاریخی دورۂ جرمنی پر روانہ

صدر زرداری 23 سال بعد تاریخی دورۂ جرمنی پر روانہ
۱ منٹ پہلے

صدر مملکت آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ گزشتہ 23 سال کے دوران کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا جرمنی کا پہلا دورہ ہوگا۔ 

صدر مملکت کی روانگی کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔ 

ایوان صدر اسلام آباد کے مطابق صدر آصف علی زرداری جرمن صدر کی دعوت پر جرمنی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ 

یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ رواں سال پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 

صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جرمنی روانہ ہوا ہے۔ 

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری جرمن صدر اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

ان ملاقاتوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی صورتحال کا جائزہ لینے اور معاشی و تجارتی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں