Pakistan

انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم: شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کر دیے گئے

انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم: شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کر دیے گئے
۱۷۵ دن پہلے

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ 

 

یہ سماعت علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی تھی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ نے کی۔

 

سماعت کے دوران شوکت خانم کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور سرکاری پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ شوکت خانم کے اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔ 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے ان کا شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بینک کو بھیجا گیا تھا، جس کے بعد سٹیٹ بینک نے ان کے سی این آئی سی پر رجسٹرڈ تمام اکاؤنٹس بند کر دیے۔

 

پراسیکیوشن نے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، جس کے بعد عدالت نے دونوں اداروں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔


 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں