پنجاب اور بلوچستان میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری، اسکول 2026 میں دوبارہ کھلیں گے

news-banner

پاکستان - 01 دسمبر 2025

پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 پنجاب میں تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو کر 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

 

 سرکاری اور نجی اسکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے اور اسی دن نئے تعلیمی سیشن کا آغاز بھی ہو گا

 

بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے تقریباً ڈھائی ماہ کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

 

 یہ تعطیلات کا شیڈول صوبے کے تمام اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔