Pakistan

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
۱ منٹ پہلے

پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔

 

دورے کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 

پاکستان نے ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں