دنیا - 09 دسمبر 2025
پاکستان: افغان شہری کے اعتراف نے دہشت گرد نیٹ ورک بےنقاب کر دیا
پاکستان - 01 دسمبر 2025
پاکستان میں افغان شہریوں کے ذریعے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک سامنے آگیا ہے۔ تلہ گنگ سے گرفتار افغان دہشت گرد قاسم عرف حسن کے اعترافی بیان نے اس نیٹ ورک کی تفصیلات بےنقاب کر دی ہیں۔
گرفتار دہشت گرد قاسم نے بتایا کہ وہ گردیزولایت، افغانستان کا رہائشی ہے اور 10 سال قبل فیملی سمیت لکی مروت پاکستان آیا۔ اس نے انکشاف کیا کہ 2025 میں طالبان کمانڈر ارمانی سے ملاقات ہوئی اور جہاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔
قاسم اور اس کا ساتھی فاروق فوجی قلعے پر فدائی حملے کی ریکی بھی کر چکے ہیں، تاہم موقع نہ ملنے کی وجہ سے حملہ ممکن نہ ہو سکا۔
قاسم نے مزید بتایا کہ بعد میں اسے تنظیم میں نئے افراد تلاش کرنے اور شامل کرنے کا کام دیا گیا، جس کے لیے ہر نئے رکن کے عوض اسے رقم بھی ملی۔ ستمبر میں وہ پنجاب گیا تاکہ نوجوان لڑکوں کو تنظیم میں شامل کیا جا سکے، لیکن کچھ دن بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشت گرد کی اعترافی ویڈیو پاکستانی موقف کو تقویت دیتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔
دیکھیں

