Pakistan

لکی مروت: بخمل احمدزئی میں پولیس موبائل پر خودکش دھماکہ، 1 اہلکار شہید، 6 زخمی

لکی مروت: بخمل احمدزئی میں پولیس موبائل پر خودکش دھماکہ، 1 اہلکار شہید، 6 زخمی
۲۵۱ دن پہلے

لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔

 

 زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک خودکش دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

 

 دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے اور پولیس موبائل کے قریب پہنچنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں