Sports

پاپوا نیوگنی کے کرکٹر کپلن ڈوریگا کو خاتون سے موبائل چھیننے پر 3 سال قید

پاپوا نیوگنی کے کرکٹر کپلن ڈوریگا کو خاتون سے موبائل چھیننے پر 3 سال قید
۲۳۷ دن پہلے

پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو ایک خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 اگست کی شب تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، جب ڈوریگا ہوٹل واپس جا رہے تھے۔

 

 انہوں نے سینٹ ہیلیئر کے ہلیری اسٹریٹ پر ایک خاتون کو دیکھا اور اچانک اس پر حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔

 

خاتون کو پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر بچا لیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ایک شخص نے اسے گھونسہ مار کر زمین پر گرا دیا اور موبائل لے کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

 

واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے کرکٹر کو گرفتار کرلیا اور اگلے ہی دن ان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 

27 اگست کو ڈوریگا کو جرسی کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

 

 عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رائل کورٹ آف جرسی نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں