دنیا - 12 مارچ 2026
تامل ناڈو میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کے ساتھ سیلفی پوسٹ کر دی
دنیا - 01 دسمبر 2025
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ساتھ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری پریا نامی خاتون ایک نجی فرم میں ملازمت کرتی تھی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔
گزشتہ روز اس کا شوہر بالاموگن ہاسٹل میں اس سے ملنے آیا اور اس نے اپنے کپڑوں میں قاتل آلہ چھپا رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران شوہر نے تیز دھار آلہ نکال کر پریا کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔
حیران کن طور پر، قتل کے بعد ملزم نے اپنی بیوی کی لاش کے ساتھ سیلفی لی اور اسے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ لوڈ کر دیا۔
ملزم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیوی نے اسے دھوکا دیا تھا۔
واقعے کے بعد ہاسٹل میں بھگدڑ مچ گئی، مگر ملزم وہاں سے فرار ہونے کے بجائے وہیں رکا رہا اور پولیس کے آنے کا انتظار کرتا رہا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شوہر کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات تھے۔
دیکھیں

