کھیل - 08 دسمبر 2025
یونان کشتی حادثہ کے بعد وزارت داخلہ کی کارروائی، 13 افسروں کو برطرف اور اپیلیں مسترد
پاکستان - 01 دسمبر 2025
وفاقی وزارت داخلہ نے یونان کشتی حادثہ 2023 اور دیگر غفلت، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے الزامات پر 13 افسران کو برطرف کر دیا اور ان کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ کے فیصلے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، فیصل آباد ایئرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران کو ذمہ داری سے غفلت کے باعث فارغ کر دیا گیا۔
ملتان ائرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو انسانی اسمگلرز سے مبینہ روابط پر تین سال کے لیے عہدے اور تنخواہ میں کمی کی سزا دی گئی۔ ناقص تفتیش اور غیر حاضری پر دیگر افسران کو بھی مختلف مدت کی سزا دی گئی، جبکہ اپیلیں مسترد کر کے برطرفی کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔
دیکھیں

