کھیل - 08 دسمبر 2025
پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم… وزیراعظم شہباز شریف کا یو اے ای کے قومی دن پر خصوصی پیغام
دنیا - 02 دسمبر 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات باہمی خیرسگالی اور اعتماد کی روشن مثال ہیں، جو دونوں قوموں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی بصیرت افروز قیادت نے ان تعلقات کی بنیاد رکھی، جسے آج مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای ترقی، خوشحالی اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے لیے خوش حالی کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود محبت، بھائی چارہ اور گرمجوشی باہمی تعلقات کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔
دیکھیں

