انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
بھارت سے شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کو 50 لاکھ جرمانہ؟ پی سی بی نے تاحال فیصلہ نہیں کیا
کھیل - 10 مارچ 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اس پر کوئی باضابطہ عملدرآمد نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ مستقبل میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مالی کٹوتی جیسے اقدامات پر غور کر رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کے لیے متحرک کیا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق عالمی سطح پر قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بورڈ سخت فیصلوں پر بھی غور کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور مراعات دینے کے حامی ہیں اور اسی سلسلے میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ڈرافٹ کے بجائے آکشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اضافی مراعات کے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم سپر ایٹ مرحلے تک ہی رسائی حاصل کر پائی تھی۔
دیکھیں

