تازہ ترین - 02 مارچ 2026
مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن پر برادر ملک کو مبارکباد دی
پاکستان - 02 دسمبر 2025
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے 53ویں قومی دن کے موقع پر برادر ملک کی قیادت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
مریم نواز نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو عالمی مدبر رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وژن کو حقیقت اور حقیقت کو کامیابی میں بدلا، اور قیادت کا نیا معیار قائم کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اخوت اور بھائی چارے کی مثال ہیں، اور برادر ملک نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ تعاون کیا۔
انہوں نے پاکستانیوں کی محنت اور صلاحیتوں کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔
دیکھیں

