تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7.39 روپے فی کلو اضافہ کیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466.10 روپے ہو گئی۔
کاروبار - 02 دسمبر 2025
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اوگرا کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت فی کلو 7 روپے 39 پیسے بڑھ گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 208.99 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 87.21 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی قیمت 2466.10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے کہا ہے کہ یہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
دیکھیں

