Pakistan
رسالپور: پاک فضائیہ کی پروقار گریجویشن پریڈ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی
رسالپور میں پاک فضائیہ کی اکیڈمی اصغر خان میں پروقار گریجویشن پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہیں۔
پریڈ میں 151 جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ، اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس کے ساتھ نیویگیشن الفا، ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوں گے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے، جو اس پروقار تقریب کا حصہ ہے۔