9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

news-banner

پاکستان - 02 دسمبر 2025

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں عدم پیشی پر پی ٹی آئی کے 18 ملزمان کو باقاعدہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

 

عدالتی فیصلے کے مطابق جن شخصیات کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل سمیت مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف شامل ہیں۔

 

عدالت نے تمام ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو ہدایت دی ہے کہ جائیداد قرق کرکے رپورٹ جمع کروائی جائے۔

 

مزید برآں، عدالت کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ مدت کے اندر خود کو عدالت کے سامنے پیش نہ کریں تو ان کی جائیداد نیلام کردی جائے گی۔ عدالت نے اس سلسلے میں تمام ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔