دنیا - 05 دسمبر 2025
کراچی کی بگڑتی صورتحال: بشریٰ انصاری کی شہریوں سے پیٹیشن دائر کرنے کی اپیل
انٹرٹینمنٹ - 02 دسمبر 2025
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی خراب ہوتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہر کی بہتری کے لیے متحد ہو کر پیٹیشن دائر کریں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کراچی، جو لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے، بدترین حالت کا شکار ہے اور کوئی ذمہ دار اس کی بہتری کے لیے سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سے 40 سال سے یہی سننے میں آ رہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں شہر کی طرف توجہ نہیں دے رہیں۔ کبھی ایم کیو ایم اور کبھی پیپلز پارٹی منظر عام پر آتی رہی، لیکن کراچی کی حالت پھر بھی نہیں بدلی۔
بشریٰ انصاری کے مطابق کراچی کبھی وہ شہر تھا جہاں مختلف قومیتوں کے لوگ محبت اور امن کے ساتھ رہتے تھے، شہر خوبصورتی اور زندگی سے بھرپور تھا، لیکن آج اس کا نقشہ بدل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ آج بھی مہمان نواز اور خوش اخلاق ہیں، لیکن شہر کی مجموعی حالت افسوسناک ہے۔
اداکارہ نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورا سندھ مسائل کا شکار ہے، مگر حکومت اپنے ہی صوبے کی بہتری کے لیے سنجیدہ نہیں۔
آخر میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کراچی کی بہتری کی ذمہ داری کون لے گا اور شہری کس کے خلاف پیٹیشن دائر کریں؟
دیکھیں

