انٹرٹینمنٹ - 09 دسمبر 2025
بھارت سری لنکا کیلئے پاکستانی امداد روک رہا ہے، خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے تاخیر کا شکار
دنیا - 02 دسمبر 2025
وزارتِ خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجی جانے والی انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کو روک رہا ہے، جس کے باعث خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے اور ابھی تک بھارتی کلیئرنس کا منتظر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سری لنکن عوام کی فوری مدد کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے غیر ضروری تاخیر ان اقدامات کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ بھارت نے 48 گھنٹے بعد جزوی کلیئرنس تو جاری کر دی، مگر یہ اجازت "غیر مؤثر اور عملی طور پر ناقابلِ استعمال" تھی، کیونکہ اس کی مدت محض چند گھنٹوں تک محدود رکھی گئی۔ مزید برآں، واپسی کی پرواز کے لیے کوئی اجازت بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بھارتی رویّے نے سری لنکن عوام کی مدد کے جذبے کے تحت کی جانے والی ہنگامی کوششوں کو سخت مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت انسانی بنیادوں پر مزید رکاوٹیں نہ ڈالے اور فوری طور پر کلیئرنس فراہم کرے تاکہ امدادی سامان بروقت متاثرہ افراد تک پہنچایا جا سکے۔
دیکھیں

