تازہ ترین - 02 مارچ 2026
بھارتی کرکٹ: ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز کوہلی و شرما کے تعلقات میں تناؤ
کھیل - 02 دسمبر 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے کیونکہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہو گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ٹیم میں وہ مثبت ماحول واپس نہیں لا سکی جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آیا تھا۔
اعتماد اور بات چیت میں کمی نے ٹیم کے ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کوہلی اور روہت کی جانب سے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلوں کے بعد تعلقات میں دراڑیں واضح ہو گئیں.
سیریز کے دوران روہت اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان عملی رابطے کی کمی بھی سامنے آئی۔
کوہلی اور گمبھیر کے درمیان محدود بات چیت نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے، جبکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر گمبھیر کے خلاف تنقید نے بھی بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف آنے والی ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ، کوچ اور سینئر بیٹرز کے درمیان محدود رابطہ ٹیم کے مجموعی ماحول پر سوالات پیدا کر رہا ہے۔
بی سی سی آئی اس غیر یقینی صورتحال کو مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھ رہا ہے، کیونکہ سینئر بیٹرز اور کوچ کے درمیان ہم آہنگی ٹیم کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔
دیکھیں

