تازہ ترین - 02 مارچ 2026
پاکستان میں پہلی مقامی طور پر ہوسٹ کیے گئے اے آئی ڈیٹا سینٹر اور خودمختار کلاؤڈ کا آغاز
تازہ ترین - 02 دسمبر 2025
پاکستان میں پہلی بار مقامی طور پر ہوسٹ کیا گیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا سینٹر اور خودمختار اے آئی کلاؤڈ متعارف کروا دیا گیا ہے، جس سے صحت، مالیات، عوامی تحفظ، مینوفیکچرنگ، زراعت اور دیگر شعبوں میں اے آئی کے استعمال میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ اس اقدام سے سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا شفافیت بھی مضبوط ہوگی۔
ٹیلی نار نے ڈیٹا والٹ کے تعاون سے یہ اقدام کیا ہے، جس میں نویدیا کے جدید جی پی یوز استعمال کیے گئے ہیں، جو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور مقامی طور پر ہوسٹ کی گئی اے آئی انفراسٹرکچر کے لیے اہم ہیں۔
اس منصوبے کے لیے ڈیٹا والٹ کو نویدیا سے خصوصی منظوری حاصل ہے، کیونکہ عالمی سطح پر جی پی یوز کی کمی اور امریکی برآمدی پابندیوں کے باعث پاکستان میں ان کی دستیابی محدود تھی۔
ڈیٹا والٹ کی سی ای او مہوش سلمان علی کے مطابق یہ ملک کا واحد اے آئی فعال ڈیٹا سینٹر ہے، جہاں 3,000 سے زائد جی پی یوز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اس مقامی انفراسٹرکچر سے پاکستانی محققین، اسٹارٹ اپس، کاروباری ادارے اور یونیورسٹیاں زبان، فِن ٹیک اور دیگر شعبہ جاتی ضروریات کے لیے جدید اے آئی تیار کر سکیں گے۔
تمام ڈیٹا پاکستان میں ہی اسٹور کیا جائے گا، جس سے حساس مالیاتی لین دین، ہیلتھ کیئر امیجنگ، ٹیلی کام ڈیٹا اور سرکاری ریکارڈ کے بیرون ملک منتقل ہونے کے خطرات ختم ہو جائیں گے۔
اس اقدام سے ملک میں اے آئی استعمال اور ڈیٹا پروٹیکشن کے معیار کو ایک نئی جہت حاصل ہوگی۔
دیکھیں

