تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
مریم نواز نے بچوں پر ہتھکڑیاں لگانے سے روکتے ہوئے 16 سالہ طلبہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری دے دی
پاکستان - 02 دسمبر 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو گرفتار کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی سے روکا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں 16 سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔
صوبے بھر میں ٹریفک پولیس عوام، خاص طور پر طلبہ کے لیے ہفتہ آگاہی منائے گی، اور ہیلمٹ نہ پہننے کی پہلی خلاف ورزی پر وارننگ چالان دیا جائے گا۔ ٹریفک کے لیے پہلی بار ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کم عمر بچوں کا قصور نہیں، والدین کو ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سمجھانی چاہیے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اور ٹریفک پولیس عوام کے احترام اور شائستگی کا خیال رکھے۔
دیکھیں

