Pakistan
حنا جاوید قتل کیس کے مرکزی ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل
حنا جاوید قتل کیس کے مرکزی ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے۔
ملزمان میں مقتولہ کا شوہر، سسر اور گھریلو ملازم شامل ہیں۔
پنجاب فرانزک لیبارٹری لاہور میں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ مقتولہ کے بھائی کی موجودگی میں کیے گئے، جس کے بعد راولپنڈی پولیس ملزمان کو لاہور سے لے کر واپس آ گئی۔
ذرائع کے مطابق گھریلو ملازم ذیشان نے حنا جاوید کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ کے شوہر نے قتل کے عوض اسے 1 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حنا جاوید کے شوہر اور سسر نے مقتولہ کو قتل کرنے سے انکار کیا ہے۔