Pakistan

جوڈیشل کمیشن نے سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی منظوری دے دی
۲۵۰ دن پہلے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کے تقرری معاملات پر غور کیا گیا۔

 

 ذرائع کے مطابق کمیشن نے جسٹس ظفر راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔

 

اسی اجلاس میں سپریم کورٹ کے مستقل جج کے لیے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے نام کی بھی منظوری دی گئی۔

 

 آئین کے مطابق یہ تقرریاں جوڈیشل کمیشن کی سفارش اور پارلیمانی کمیٹی کی توثیق کے بعد صدرِ مملکت کے نوٹیفکیشن کے ذریعے حتمی شکل اختیار کریں گی۔

 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں