Entertainment

اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکبادوں کی بارش

اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکبادوں کی بارش
۲۲۱ دن پہلے

معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جن پر مداح جوڑے کو بھرپور مبارکبادیں اور نیک خواہشات پیش کر رہے ہیں۔

 

آمنہ یوسف، جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا اور اپنے کردار کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کی، اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

 

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس موقع پر اُن کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔ بات پکی کی رسم میں آمنہ یوسف نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، تاہم انہوں نے دولہے کا چہرہ منظرعام پر نہیں لایا۔

 

مداحوں کی بڑی تعداد آمنہ یوسف کو اس نئے سفر کی مبارکباد دے رہی ہے اور دل سے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں