Entertainment

ٹام کروز کی بیٹی سوری نے والد کانام ترک کر دیا، نئی شناخت اپنا لی

ٹام کروز کی بیٹی سوری نے والد کانام ترک کر دیا، نئی شناخت اپنا لی
۱ گھنٹے پہلے

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی شناخت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے والد کا سرنیم "کروز" ترک کر دیا ہے۔

 

امریکی میگزین People کے مطابق 20 سالہ سوری اب سوری نوئلی کے نام سے جانی جائیں گی۔ وہ پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں اور اکتوبر 2024 میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا استعمال کر چکی تھیں۔

 

سوری نے "نوئلی" نام اپنی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے اخذ کیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ جون 2024 میں اپنی ہائی اسکول گریجویشن تقریب کے موقع پر یہ نام استعمال کیا تھا۔

 

رپورٹس کے مطابق سوری نے یہ فیصلہ اپنی والدہ سے اظہارِ یکجہتی، اپنی الگ شناخت قائم کرنے اور کالج کی زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے کیا۔

 

کیٹی ہومز نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوری پر فخر ہے۔ ان کے بقول اگرچہ بیٹی کے دور جانے کی کمی محسوس ہوگی، تاہم وہ اس کے نئے سفر پر بے حد خوش ہیں۔

 

واضح رہے کہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے 2006 میں شادی کی تھی، تاہم 2012 میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی تھی۔ سوری ان کی اکلوتی اولاد ہیں اور والدین کی علیحدگی کے بعد سے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں